حرم امام حسینؑ نے ویٹیکن لائبریری میں قدیم عربی اور نادر نسخوں کو دریافت کر لیا
ویٹیکن لائبریری میں موجودمتعدد قدیم اور نادر قلمی نسخے جن پر وئٹیکن لائبریری فخر کرتی ہے ان کا تعلق عرب اور اسلامی تہذیب سے ہے، جو عربوں نے یونانی زبان سے عربی میں ترجمہ کیے اور اسلامی تہذیب کے عروج میں ان نسخوں کو رومیوں تک پہنچایا گیا جس سے رومی مستفید ہوئے
گفتگو اور مکالمے کی روایت کو قائم کرنے کے لئے حرم امام حسین ؑ کے ذیلی ادارےبین الاقوامی میڈیا سنٹر کےایک اعلی سطحی وفد نے روم میں عربی اور اسلامی علوم کے لیے بنائے گئے بابوی انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی وزٹ کیا جہاں عرب ثقافت اور اسلامی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے
ویٹیکن لائبریری کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے سلسلسہ میں لائبریری کے سربراہ مطران سے مکالمہ علامہ سید ریاض الحکیم اور دیگر علمی شخصیات کی موجودگی میں اس وقت ہوا تھا جب وہ حرم امام حسین ؑ کے زیر اہتمام سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادہ فیسٹیول میں شرکت کے لئے آئے تھے اور دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون پر اتفاق ہوا تھا
ویٹیکن لائبریری میں اس وقت نادر عربی تاریخی مخطوطات موجود ہیں، جن میں سے کچھ کو بین الاقوامی نمائشوں میں بھی لایا گیا ہے۔ ہولی سی کے ڈپٹی جنرل سیکٹری مونسکو ٹرونی نے بتایا بہت سے ایسے نسخے ہیں جو مغربی دنیا میں عربی ہندسوں کے تعارف سے متعلق ہیں، جس نے ریاضی اور فلکیات کی ترقی میں مدد کی۔
انہوں نے مزید کہاہمارے پاس ایسے نادر و قیمتی مخطوطات موجود ہیں جن کو ویٹیکن لائبریری بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ ان مخطوطات میں سر فہرست عربی رسم الخط کے قلمی نسخے ہیں جن کو سب سے اہم جانا جاتا ہے جن میں سے بعض کو بغداد میں قدیم یونانی زبان سے عربی میں ترجمہ کیا گیا ہے ان میں سے اکثر کا تعلق علم فلکیات سے ہے
عماد بعو
ابوعلی