عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک وفد کا سبطین اکیڈمی فار آٹزم کا دورہ
موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے عراق کے دارالحکومت بغداد میں خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے والے عرب ممالک کی ایک وفد نے حرم امام حسین ؑ کے ادارے سبطین اکیڈمی فار آٹزم کا دورہ کیا
حرم امام حسین ؑامور خیریہ کے رکن جناب سید عباس موسوی جو وفد کے ہمراہ تھے، نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک انٹریوو میں کہا کہ وفد نے کربلاء کے مقدس شہر میں آٹزم کے مریضوں کے لیے عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا جبکہ مشرق وسطیٰ کے چوتھے بڑے ہسپتال کو قریب سے دیکھا اور حرم امام حسین علیہ السلام کے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے پورے عراق کے مختلف صوبوں میں دی جانے والی طبی و تعلیمی سہولیات کو سراہا
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز میں ایسے (300) بچوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جو آٹزم یا نشوونما کے عوارض میں مبتلا ہیں، جس میں ایسی تمام سہولیات کو مد نظر رکھا گیا ہے جو بچے کی نشونماء کے لئے ضروری ہیں اور یہاں ماہر نفسیات اور تعلیمی سکیل میں مہارت رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ بچوں کی پرورش ہو
محمود مسعودی
ابو علی