کربلاء :آلودگی سے بچانے کے لئے صنعتی کارخانوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا
سیکٹری ماحولیات انجنیئر حامد عبید الیساری نے کی ہدایت پرکربلا کی فضائی آلودگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں پورے صوبے میں ماحول سے متعلق امور زیر غور آئے اور صوبے میں ماحول کو درپیش خطرات اور آلودگی پھلانے والے ذرائع کا خصوصی جائزہ لیا گیا
اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے اندرون شہر سے کارخانوں کو نکال کر شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا تاکہ اس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں کارخانوں کی موجودگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور شہر بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے عفریت میں یکسر اضافہ جاری ہے اس لئے ہم نے ملاجی سکٹر سے ان کارخانوں کو منتقل کیا گیا اسطرح اندرون شہر سے اینٹوں کے بھٹے کو کربلاء سے دور حضرت عون کے مزار کی طرف منتقل کیا ہے جہاں پر آبادی نہیں ہے
دوسری طرف ان کارخانوں میں مشینوں کے چلنے کا شور اور بہت حد تک دھواں اگلتی چمنیوں سے خارج ہو کر فضا کو مسموم بنانے والے کیمیکلزماحول کو خوفناک حد تک پراگندہ کر دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ صنعتی تشخص نے شہر کو روزگار کے مواقع بھی دیئے اور عام شہریوں کی صحت کو برباد کرنے کا سامان بھی مہیاء کرتے ہیں
کربلا میں ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ کربلا انوائرمنٹ ڈائریکٹر، محکمہ بلدیات، میونسپلٹی، اور دیگر ذمہ دار حکام فیکٹریوں کو آبادی سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ آدلوگی سے کم سے کم شہریوں کو نقصان ہو
عماد بعو
ابو علی