بغداد میں ساتویں بین الاقوامی سلمان فورم آف ریلجنز کانفرنس کا آغاز

2024-04-21 14:33

عظیم صحابی حضرت سلمان محمدی کے مزار مبارک کے زیر اہتمام وزارت اوقاف شیعی کی تعاون سے دار الحکومت بغداد میں ساتویں بین الاقوامی عظیم الشان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات ،علماء اور زعماء کے علاوہ 14 ممالک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی

مزار کے نائب سکریٹری جنرل جناب حسن ہادی علوی نے میڈیا کواس کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عراق میں اتحاد امن کا ضامن کے عنوان منعقد کیاگیا ہے اورآج کی یہ کانفرنس مدائن میں موجود امن کی ثمرات میں سے ایک ہے جو کہ مرجع دینی اعلی کی بصرت  کی وجہ سے قائم ہے اور ہم اسی طرح پیار و محبت سے ہی دنیاء میں پیغام محمدی کو پھیلایا جا سکتا ہے

مزید برآں کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا تین اہم محور مذہبی اور تاریخی محور، فکری اور اصلاحی محور، اور میڈیا اور ٹیکنالوجی کا محور تھا جس پر سیر حاصل گفتگو کی گئی

نائب  سیکرٹری نے اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ "کانفرنس میں ایران، الجزائر، فرانس، لبنان، سوڈان،ساحل آج اور مصر سمیت (14) ممالک  کی اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ محققین کی علمی وتحقیق مقالوں کا مشاہدہ کیا گیا

واضح رہے کہ کانفرنس صبح و شام دو سیکشن پر مشتمل تھا  کانفرنس کے اختتام پر محققین اور مہمان شخصیات میں اعزاری شیلڈ اور اسناد تقسیم کئے گے

ابراہیم العوینی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى