کربلاء میں ڈرائنگ اور پینٹنگ کی نمائش میں 100 سکولوں کی شرکت
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سکول ایکٹیویٹیز کے زیر اہتمام صوبہ کربلاء کے شمال میں واقع ابن بطار آڈیٹوریم میں ڈرائنگ اور پینٹنگ کی نمائش میں سو سے زائد سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے مختلف موضوعات کو پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کیا
صوبہ کربلاء کے شعبہ تعلیم کے عہدیدار، صفا خلیفہ نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کربلاء کےضلع حسینیہ میں تعلیمی ایکٹویٹیز کے شعبہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں ڈرائنگ اور پینٹنگ کی نمائش کا اہتمام کیا جس میں 100 سے زائد سکولوں نے شرکت کی۔
ادارہ اسطرح کی غیر نصابی سرگرمیاں وقتا فوقتا منعقد کرتا رہتا ہے۔ اس سے پہلے حفظ قرآن ،شاعری اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ان سرگرمیوں کامقصد طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس منعقدہ پروگرام میں طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کیا گیا۔
تمام عمر کے طلباء اور سو سے زائد سکولوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کو ہر ایک کی طرف سے پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا۔
دوسری جانب صوبہ کربلاء میں تعلیمی سرگرمیوں کے شعبہ تعلیم کے ٹیکنیکل سپروائزر، حیدر بریس نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا اس نمائش میں پرائمری، مڈل اور کالج لیول کے سکولوں کے طلباء نے شرکت کی اور اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں سے ہی اساتذہ بچوں کی خداداد صلاحیتوں کو جانچ سکتے ہیں
عماد بعو
ابو علی