رواد فاؤنڈیشن مبلغین کی تربیت کے لئے مستعد

2024-04-18 08:15

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ادارے رواد فاونڈیشن فار ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا نے ایک ایسے کورس کو ڈیزائن کیا ہے جس کا مقصد مبلغین کی ایک نسل کو تیار کرنا ہے

فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ حسین محمد کعبی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو ایک انٹرویو میں پروگرام کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام میں متولی شرعی جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں اس پروگرام کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دیگر ذمہ داران کی موجودگی میں ڈاکٹر ادریس نے اس کورس کو فائنل کیا۔

کعبی نے مزید بتایا کہ شیخ کربلائی حفظہ اللہ نے اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے اور اس کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تعاون کا حکم دیا ہے۔مزید برآں انہوں نے اس کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے اور واضح طور پر فرمایا ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام ان تمام پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرئے گا جس کے ذریعے سے مذہبی بیداری اور ثقافت کا تحفظ ہو۔

مزید برآں فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ اس کامقصد مبلغین و خطباء کی ایک نئی نسل کو تیار کرنا ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق مذہبی و ثقافتی طور طریقوں کو نئی نسل تک پہنچائے کیونکہ اس وقت ہونے والی ثقافتی یلغار نئی نسل کو اسلام سے دور کر رہی ہے جس کے لئے بہترین اور قابل اساتذہ کی نگرانی میں نصاب تیار کیا گیا ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى