عراق کوسومیری دور کا قدیمی نایاب نمونہ واپس کر دیا
عراقی وزیر اعظم کو نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم نے آثار قدیمہ کے ماہرین ، میڈیا اور نیویارک میں عراقی سفیر کی موجودگی میں عراقی وزیر اعظم کوایک ایسے نادر آثار قدیمہ کے ٹکڑے واپس کیا ہے جو سومرية (2900- 3000 سنة ق.م) کا ہے
اس آثار قدیمہ کی عراقی حکومت کو حوالے کرنے کی تقریب کے دوران وزیراعظم نے میوزیم کے انتظامیہ، اور اس فن پارے کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اسے عراقی سفارت خانے تک پہنچانے کے طریقہ کار کو سراہا
انہوں مزید کہا کہ عراقی نوادرات ملک کی شناخت، تاریخ اور تہذیب کو بیان کرتے ہیں، اورحکومت عراق ،عراق سے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ یا چوری شدہ نوادرات اورآثار قدیمہ کو واپس لانے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کارلا رہا ہے۔
اس سلسلے میں امریکی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جب ان کو معلوم ہے کہ اسمگل شدہ آثار ان تک پہنچے ہیں توانہوں نے عراقی وزارت ثقافت سے رابطہ کیا اور واپس لانے میں کردار ادا کیا۔
عراق کی آثار قدیمہ کے نمونوں کی وزارت اس کوشش میں ہے کہ بقیہ نایاب و قدیمی نمونے تلاش کر کے واپس وطن لائے جائیں۔ اس مناسبت سے اس نے دنیا بھر کے عجائب گھروں، یونیورسٹیوں، اداروں اور نایاب اشیاء کے جمع کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ملک سے لوٹے گئے ایسے قدیمی نوادرات کی تلاش میں مدد کریں
علی فاصل
ابو علی