کربلاء کے اسکول میں ماحولیاتی آگاہی اور تربیتی سرگرمیاں
کربلا میں ادارہ تحفظِ ماحولیات نے ماحول کی بہتری اورآلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لئے مختلف سکولوں میں فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا
ادارہ تحفظِ ماحولیات کے ڈائریکٹر انجینئر حامد عبید عبداللہ نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے ماحولیاتی آگاہی اور میڈیا ڈویژن کی تعاون سے اسکول میں ماحولیاتی آگاہی اور تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جس کامقصد ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے طلباء کی شرکت کو متحرک کرنا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر توجہ دینے اور بچوں میں شعور وبیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف پوسٹر اور کارڈ تقسیم کیا گیا
ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹے کے لئے اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں ، سول سوسائیٹی میڈیا کے زریعے گھروں تک پیغام دینے کی ضرورت ہوگی ماں وہ واحد کردار ہے جو بچے کو ماحول سے متعلق تربیت کو پرورش دے سکتی ہیں
انہوں نے زور دیا سٹوڈنٹ اس مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ سٹوڈنٹ کو شامل کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے
مزید بر آں کہ نقل و حمل، رہائش، خوراک اور توانائی کے شعبوں میں قدرتی وسائل کے حد سے زیادہ استعمال کو روک کر ہی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور زمین کو تمام لوگوں کے لیے رہنے کے قابل بنانا بھی اسی صورت میں ممکن ہے
عماد بعو
ابو علی