ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک وفد کا موصل کے میوزیم کا دورہ
2024-04-14 11:55
امریکہ کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک وفد نے موصل کے میوزیم کا دورہ کیا اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں تباہ شدہ آثار قدیمہ کی بحالی کا مشاہدہ کیا۔
داعش کے عسکریت پسندوں نے شمالی اور مغربی عراق کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد موصل میوزیم اور قدیم شہر الحضرا اور نمرود کو تباہ کر دیا تھا اور بڑی تعداد میں نوادرات کو لوٹ لیا تھا۔
عراقی وزارت ثقافت و سیاحت اور نوادرات نے اپنی ویب سائٹ پراعلان کیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک وفد نے موصل میوزیم کا دورہ کیا اور اس میوزیم کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس میوزیم کی بحالی کے لئےعراق اور فرانس کی مشترکہ ٹیم کی کوششوں کوسراہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اس وفد میں شعبہ فنون کی محقق ڈاکٹر حوا سادا، شعبہ آثار قدیمہ کی محقق سارہ شیلی، اور مشرق وسطی میں جرمن مشن کے سربراہ ڈاکٹر کیرن ریڈنر، شامل تھے جبکہ موصل کلچرل میوزیم کے سربراہ پروفیسر زید غازی نے ان کا استقبال کیا