پوپ کے مذہبی مشاورتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کا کربلاء معلی کا دور
2024-04-13 13:02
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے پوپ کے مذہبی مشاورتی کونسل کے اعلی سطحی وفد جو کربلاء معلی میں امام حسین ؑ کی زیارت کے لئے آیا تھا انکا استقبال کیا
روضہ مقدسہ میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب عباس نےکربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناب أمير ججي الدومنيكي کی سربراہی میں پوپ کے مذہبی مشاورتی کونسل کے ایک وفد نے کربلاٰ معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا جبکہ انکے ہمراہ فرانس میں انسٹی ٹیوٹ آف بائبل اسٹڈیزکے ڈائریکٹر، فادر جین جیکس بیرینس، اور فرانسیسی اورینٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے نمائندے، مسٹر جان کاساٹی تھا
انہوں نے مزید کہا کہ پوپ مذہبی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے دورہ کیا اور دورہ کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ روابط اور مختلف ثقافتی ، تعلیمی ،اور فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال ہوا