کربلا: بین‌ الحرمین میں نمازعید الفطر کا روح پرور اجتماع، اسرائیلی درندگی پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید

2024-04-11 08:28

بین‌ الحرمین میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماع میں اسرائیلی درندگی پر اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید ،عراقی عوام کے ساتھ ساتھ ایرانی اور پاکستانی زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی

کربلا کے مقدس شہر میں نماز عید کے خطیب نے غزہ میں ہونے والی قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی انسانی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پر سخت تنقید کی ،اورعراقی حکومت سے عوام کے لئے بنیادی ضروری حقوق کی فراہمی اور صحت و تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

شیخ احمد الصافی بروزبدھ 10اپریل 2024 کو کربلاء بین الحرمین میں باجماعت نمازِ عید پڑھی گئی۔ اس کے علاوہ آنے والے زائرین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام میں متعدد بار نمازِ عید پڑھائی گئی۔

انہوں نےعید کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت اگر مسائل کو حل کرنے میں واقعی طور پر سنجیدہ ہے تو عوامی امنگوں کے مطابق کمیٹی بنائیں جو مسائل کی نشان دہی کر یں اور انکو حل کیا جائے 

انہوں نے ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئےاور سیکورٹی فورسز کی کاوشوں کا سراہا اورملک کی سرحدوں و عقیدوں کی تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے  شہداء کی بلندی درجات اور زحمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی   

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادارہ نےعید کے دن عراق اور دوسرے ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے پہلے سے تشکیل شدہ پروگرام کے تحت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا اور ہر ممکن طریقہ سے ان کے لیے مطلوبہ سہولیات اور وسائل کو مہیا کیا عراق کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین نے عید کے دن امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى