کربلاء معلی میں عطف الحسن نے دار الایواء کے نوجوانوں کو اپنی توجہ کا مرکز قرار دیا

2024-04-04 11:55

یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے آرٹس اینڈ تھیٹر ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے موقعہ پر دو روز کے لیے شیلٹر ہاؤس کے لڑکوں اور نوجوانوں کے لیے عطف الحسن پروگرام کا انعقاد کیا۔

یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی ذکی تمیمی نے کربلاء انٹرنیشنل ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ یہ پروگرام (فزت و رب الكعبة) کے نعرے کے تحت دار الایواء میں منعقد کیا گیا جو کہ عتبہ حسینہ کے تابع ہے اور اس میں مختلف قسم کے امور شامل تھے۔ (رمضان سینما، حکایات کا بیان، محفل قرآنی ، سوالات و جوابات اور ان کے علاوہ ہر دن کے آخر میں مجلس عزاء )

انہوں نے واضح کیا کہ پروگرام کے تمام حصے یعسوب الدین امام علی ابن طالب علیہما السلام کی شہادت کے متعلق بتا رہے تھے۔

مزید برآں انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ پروگرام کے تمام شرکاء کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى