یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ساتویں قرآنی مقابلے کا آغاز کر دی
آج بروز سوموار مورخہ 3/4/2024 عیسوی کو حرم امام حسین علیہ السلام کے دارالقران نے کربلاء یونیورسٹی کے کالج آف اسلامک سائنسز کے تعاون سے ساتویں قومی قرآنی گروپ مقابلے کی سرگرمیوں کا آغازکیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء کا حفظ، تلاوت اور تفسیر میں مقابلہ یو گا۔
دار القرآن الکریم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرار شمری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ مقابلہ 84 سٹوڈنٹس کے درمیان یو گا کہ جو 28 گروپس میں ہونگے۔
عراق بھر سے 26 یونیورسٹیز اور کالجز کی سٹوڈنٹس حفظ، تلاوت اور تفسیر کے مقابلے میں شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں درج ذیل یونیورسٹیز شرکت رہی ہیں
یونیورسٹی آف ذی قار، یونیورسٹی آف کرکوک، یونیورسٹی آف بصرہ، یونیورسٹی آف تکریت، اسلامی یونیورسٹی نجف الاشرف، اسلامی یونیورسٹی آف بابل، کالج آف ایجوکیشن، قرآن برانچ، بابل میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، جامعہ مثنا، یونیورسٹی آف کربلاء، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اور امام کاظم علیہ السلام کالج آف بصرہ اور امام کاظم علیہ السلام کالج کے شعبہ جات، بابل یونیورسٹی، موصل یونیورسٹی، میسان یونیورسٹی، العمید یونیورسٹی، سامرہ یونیورسٹی، میسان آئل انسٹی ٹیوٹ، دیالہ یونیورسٹی، کوت میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف کوفہ، المستنصریہ یونیورسٹی، اور فلوجہ یونیورسٹی
عماد بعو
ابو على