بغداد : دوسرے عین الحیات فیسٹیول میں تمام عتبات عالیات کی شرکت
کربلاء مقدسہ کے عتبات عالیہ نے امام مہدی (عج) کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقد ہونے والے عین الحیات فیسٹیول میں شرکت کی جسکا انعقاد القبس فاؤنڈیشن فار کلچر اینڈ ڈویلپمنٹ نے کیا۔ یہ فیسٹیول (1 سے7) مارچ تک بغداد بین الاقوامی میلے کی جگہ پر ہو رہا ہے
حرم امام حسین علیہ السلام میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ معرض کے مسئول سید علی میثم نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا روضہ امام حسین نے نمائش ڈویژن( شعبہ معرض) کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسرے عین الحیات فیسٹیول میں شرکت کی جس کا مقصد ان انحرافات اور فکری حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے درست فکر اور درست رویے کو واضح کرنا ہے کہ جن سے معاشرہ دوچار ہے خاص طور پر مذہبی پہلوؤں کے لحاظ سے، بشمول امام مہدی علیہ السلام کے متعلقہ شبھات۔
جبکہ عتبہ عباسیہ میں قرآن کریم کے مجمع علمی( علمی اکیڈمی) کے سربراہ، ڈاکٹر مشتاق علی نے کہا کہ اس فیسٹیول میں عتبہ عباسیہ کی شرکت دراصل فکری اور ثقافتی لحاظ سے اپنا حصہ ڈالنا تھا تاکہ اپنی تشکیلات اور اپنی سر گرمیوں کے ذریعے ثقافت قرآن کو پھیلایا جا سکے، چاہے وہ خصوصی مراکز ہوں جیسے کہ قرآن کی طباعت کا مرکز ہو یا قرآنی مطالعاتی اور تحقیقاتی ادارے ہو جیسے نجف اور بغداد کے ادارے۔
علی نے وضاحت کی کہ کمپلیکس کی نمائشوں میں کتب، عتبہ عباسیہ کے قرآن، قرآنی محافل اور فکری مقابلے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عتبہ عباسیہ کی اس مہرجان میں شرکت نمائشوں اور مسابقتی سرگرمیوں کو نیا رنگ دیتی ہے اور مہرجان میں شرکت کرنے والوں کے لیے استفادے کا موجب بنتی ہے
عماد بعو
ابو علی