عطا الحسین کی پہلی میٹنگ بغداد میں منعقد

2024-03-04 14:12

عتبہ حسینہ نے بغداد کے منطقہ خضراء کے دار الضیافہ ہال میں عراقی وزراء کونسل کے ساتھ پہلی باضابطہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کا نعرہ (عطا امام حسین علیہ السلام) ہے

عتبہ حسینہ میں انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر جناب حیدر منکوشی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں بتایا کہ پہلی میٹنگ کی سرگرمیوں کا آغاز عطا امام حسین علیہ السلام کے نعرہ کے تحت کر دیا گیا ہے جس میں عتبہ حسینہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم محمد شیاع سودانی کے متعدد مشیروں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد رفاہی ثقافتی اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں کو پیش کرنا ہے جو گزشتہ 20 سالوں کے دوران حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے مکمل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ اس میٹنگ کے ذریعے، ہم عراق کے تمام صوبوں اور تمام مشیروں کے ساتھ رابطوں کو استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بہتر انداز میں اس میشن کو آگے بڑا سکیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى