بین الاقوامی تبلیغ قرآن نے ایران میں قرآنی صلاحیتوں کے متعلق چوتھے بین الاقوامی پروگرام کا انعقاد کیا

2024-03-02 10:21

حرم امام حسین میں بین الاقوامی قرآنی مرکز نے قرآنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ایران میں اپنے چوتھے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں قومی طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی جو حفظ اور تلاوت میں مہارت رکھتے ہیں۔

قرآنی ٹیلنٹ یونٹ کے عہدیدار احمد شامی نے کہا کہ بین الاقوامی قرآنی تبلیغ سنٹر نے روضہ امام حسین علیہ السلام کے زیراہتمام بین الاقوامی تواصلی تبلیغ قرآن پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کیا۔

اس پروگرام میں بہت ساری تطوراتی سرگرمیاں شامل ہیں۔


 انہوں نے مزید کہا اس پروگرام میں امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر ایران میں مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل کرنے کے بعد متعدد مراکز، اداروں اور قرآنی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ 


 انہوں نے وضاحت کی کہ وفد نے پہلے قرآنی محفلوں میں شرکت کی جو کہ حسینہ اھلبیت علیھم السلام میں منعقد ہوئیں جس میں قم مقدسہ میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور دارالحکومت تہران کے متعدد قاریوں نے شرکت کی۔

قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے حاضرین کی دلچسپی کو اپنی طرف مبذول کرایا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى