حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد کا اوقات سنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا
حرم امام حسین علیہ السلام کے ایک اعلی سطحی وفد نے انتہا پسندی اور دہشت گری کی روک تھام کے لئے دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے اوقاف سنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
اس وفد کے سربراہ مرکز البناء برائے فکری وثقافتی کے ڈائریکٹر اور کانفرنس کمیٹی کے رکن جناب شیخ علی قرعاوی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے دیوان وقف سنی کے شعبہ اعتدال پسندی کے سربراہ جناب عدنان حامدی سے اس کانفرنس کی اہمیت اور موضوع کے حوالے سے گفتگو کی اور انتہا پسندی اور دہشت گری کی روک تھام کے لئے اس قسم کی کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا ۔
اس کانفرنس میں وقف سنی کو بھی خطاب کرنے کی دعوت دی گئی اور مستقبل میں مشترکہ سیمنار اور ورکشاب کے انعقاد پر اتقاق کیا گیا۔
دوسری جانب اوقاف سنی کے شعبہ اعتدال پسندی کے ڈائریکٹر جناب عدنان حامدی نے حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کا خیر مقدم کیا اور حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گری کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے اقدامات جن میں، کانفرنسز ،ورکشاپس، اور سیمنارز کے انعقاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کی بھی یہی خواہش ہے کہ یہاں پر تمام شہری امن و محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں اور ملک میں بھی امن و امان قائم ہو۔
واضح رہے کہ یہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس (دہشت گردی اور انتہا پسندی معاشرتی امن کے لیے خطرہ ہے) کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملکی و غیر ملکی دانشور اور مذہبی رہنماء شرکت کریں گے۔
زید الکریطی
ابو علی