حرم امام حسین علیہ السلام کے آئی ہسپتال میں دس دن تک آنکھوں کا علاج فری

2024-01-26 10:08

حرم امام حسین علیہ السلام اور محکمہ صحت کے تعاون سے چلنے والے سیدہ زینب الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) آئی سرجیکل سنٹر میں آنکھوں کا 10 روز تک مفت معائنہ کیا جائے گا۔

آئی سنٹر کے ڈائریکٹر عدی سلامی نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کے حکم پرمحکمہ صحت اور ایک NGOs کے تعاون سے رجب المرجب کے مہینہ میں ہونے والی بابرکت ولادت کی مناسبت سے 11 سے 19 رجب تک دس دن آنکھوں کے امراض کا مفت علاج ومعالجہ کیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کی سرجری جیسے موتیا بند، اور ہر قسم کی ریٹنا سرجری جیسے خون بہنا اور دیگر تمام قسم کے لیزر، سٹرابزم، اور دیگر سرجری شامل ہوں گی۔

ان تمام سرجریز میں ہونے والے اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا تاہم سرجری میں استعمال ہونے والے اوزاروں کے جزوئی چارجز مریض سے لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس میڈیکل کیمپ میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں کئی ممالک سے ویلنٹیئر کی 40 رکنی ٹیم ہوگی جو ان تمام آپریشن کو مانیٹر کرے گی۔

ڈاکٹر لیلیٰ عبدالغفور جن کا مملکت سعودی عرب سے تعلق ہے اوربین الاقوامی چارٹر گروپ کے رکن میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ ہم ویلنٹیئرلی ہر سال زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے آتے ہیں۔

 ہماری اولین ترجیح معاشرے کے غریب و نادار طبقہ کو انکی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس لئے ہم حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے عراق میں یہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

ہماری ٹیم دنیا کے ہر ملک کے ماہر ڈاکٹر پر مشتمل ہے۔ اس وقت ہمارے ساتھ کویت ، پاکستان اور بحرین سے امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر موجود ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى