کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

نیویارک، مساجد میں نماز جمعہ کے لیے اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی

2023-09-01 11:26

امریکا میں تاریخ ساز فیصلہ ہوا ہے اور نیویارک کی مساجد میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے مسلم کمیونٹی نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کے لیے اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔

نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى