نویں بین الاقوامی بک سٹال کا بین الحرمین میں افتتاح
2023-08-12 17:20
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس کے ساتھ ساتھ بین الحرمین میں نویں کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
نمائش کے مسئول محمد عبدالسلام نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس کی فعالیتوں میں سے ایک فعالیت بک سٹال لگانا بھی ہے۔
نویں انٹرنیشنل کتاب میلے کا حرم امام حسین علیہ السلام کی اعلی سطح کی انتظامیہ کی موجودگی میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے ۔
اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی 65 سے زائد اشاعتی ادارے شرکت کررہے ہیں ۔ 25000 عناوین علمی، ثقافی،ادبی اور دیگر عناوین کے بارے کتب موجود ہیں۔
غیر ملکی بک سٹالز میں ایران لبنان تیونس مراکش مصر اور کویت شامل ہیں۔
جبکہ عراق سے عتبات عالیات، دیوان وقف شیعی اور مسجد سہلہ کے اشاعتی ادارے شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں اسلامی علوم کے علاوہ بقیہ علوم کے متعلقہ کتب بھی پیش کی گئی ہیں۔ اس لئے مذہبی علوم کے علاوہ جدید عصری علوم سے متعلقہ کتابیں، کتابی میلے کا حصہ ہیں۔ اس دفعہ سٹال کی خاص بات یہ ہے کہ بچوں کی ثقافت اور دلچسپی ،خاص کر یتیم بچوں سے متعلق سٹال بھی لگایا گیا ہے۔ اس کتب میلے کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں امام سجاد علیہ السلام کا رسالۃ الحقوق مختلف زبانوں میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ امام علی علیہ السلام اور امام سجاد علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر لکھی گئی کتابیں بھی شامل ہیں۔ عماد بعو ابو علی