شہادت حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ الکوثر اسلام آباد میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی

2023-05-17 13:20

" حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی علمی و سیاسی تحریک " کے عنوان سے منعقد کی گئی کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے استاد ، آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی دام ظلہ الوارف کے معتمد جناب علامہ سيد رشيد الحسيني دامت بركاته اور علماء حوزه علمية سے ان کے ہمراہ وفد نے شرکت کی

 جامعہ کے طالب علم قاری غلام رسول ولایتی نے خوبصورت انداز میں تلاوت کلام پاک کے ذریعہ اس ہروگرام کا آغاز کیا ، جبکہ مدیر جامعہ الکوثر علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب نے جامعہ الکوثر کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش امدید کہا ، نیز "المجیب اپلیکیشن" کے حوالے سے انہوں نے تبلیغ دین کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کی ضرورت پر روشنی ڈالی ، آرٹیفیشل انٹلیجنس کے دور میں دینی معلومات کو معتبر ذرائع سے مستند حوالوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹفارمز پر دستیاب بنانا دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنے والوں کے لئے صرف سہولت نہیں بلکہ ضرورت بن چکا ہے ۔

"المجیب اپلیکیشن" کہ جس کے اردو سیکشن کا اسی پروگرام میں افتتاح ہوا ، کے بارے میں مختصر تعارف جناب مولانا سید عون نقوی صاحب نے پیش کیا ، جبکہ اسی حوالے سے مزید تفصیلات مولانا سید عمار الحسینی نے پیش کیں ۔

اس پروگرام کے روح روان ، معزز مہمان ، نامور عالم دین علامہ سید رشید الحسینی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سیاسی تحریک کے بارے میں انتہائی مفید اور دلچسپ گفتگو فرمائی ، آپ نے اپنے اپنے خطاب میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی اپنے شیعوں کے نام بحار الانوار میں منقول وصیت نامہ کو پڑھنے اور اس کو اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنانے کی دعوت دیتے ہوے کہا کہ امام علیہ السلام نے اپنے شیعوں کوایک نہایت جامع لائحہ عمل دیا ہے ، جس پر عمل کرنا ہمارے لئے دونوں جہانوں میں سعادت و کامیابی کا زریعہ ہے ۔

پرگرام کے آخر میں اساتذہ جامعہ الکوثر کی خدمت میں معزز مہماناں گرامی کی جانب سے ہدایا پیش کئے گئے 

منسلکات

العودة إلى الأعلى