کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

گزشتہ 30 سالوں میں اسپین میں مسلمان نفوس میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے

2023-03-28 12:04

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 25 لاکھ، اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 3 ملین مسلمان اسپین میں اباد ہیں

اسپین میں مقیم مسلمانوں کی آبادی میں گزشتہ 30 سالوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اسپین کے اسلامی کمیشن کے سیکرٹری محمد اجانہ نے انادولو ایجنسی کو اسپین میں مسلمانوں کی عمومی زندگی اور رمضان المبارک کے موقع پر انہیں درپیش مسائل کے بارے میں بیانات دیے۔

انہوں  نے بتایا کہ"گزشتہ 30 سالوں میں اسپین میں مسلمانوں کی آبادی میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق 25 لاکھ، اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 3 ملین مسلمان اسپین میں رہتے ہیں۔ "ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ مسلمان ہسپانوی شہری ہیں، ان میں سے کچھ تارکین وطن ہیں اور ان کا دوسرا حصہ مکمل طور پر ہسپانوی ہے۔

ملک میں مراکش ، پاکستان، بنگلہ دیش، سینیگال اور الجزائر  نژاد مسلمان مقیم ہونے کا ذکر کرنے والے اسلامی کمیشن کے سیکرٹری نے بتایا کہ  اسپین میں مسلمانوں  کی اکثریت  کاتالونیا، ویلنسیا، اندلس اور میڈرڈ جیسے صنعت  یافتہ شہروں میں آباد ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح اسپین کے مسلمانوں کے لیے بھی ماہ رمضان خصوصی اہمیت کا حامل ہونے  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ   مسلم شہریوں کی اکثریت کے مقیم ہونے والے سیوتا اور میلیا میں  چند برس  قبل  عید الفطر اور عید الضحی کے موقع پر ایک دن کی سرکاری چھٹی  کے حق کو  ہم ملک کے دیگر شہروں میں مقیم  مسلمانوں کے لیے بھی  دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ 1992 میں ملک میں تعاون کے معاہدے کے ذریعے مسلمانوں کے سماجی اور قانونی حقوق کی ضمانت دی گئی تھی، اجانا نے کہا کہ اس کے باوجود بہت سے مسائل حل کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسلمان  دشمنی کے معاملے  میں یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں  اسپین کی صورتحال  نسبتا  ً کہیں زیادہ بہتر ہے،  ہمیں ہر چیز کے باوجود نفرت آمیز  بیانات کے برخلاف ہمیشہ کہیں زیادہ  احتیاط برتنے اور تدابیر  کا دامن ہاتھ سے نہیں  چھوڑنا چاہیے

العودة إلى الأعلى