سوڈان میں یونیسکو کے سفیر امن نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کی
2023-03-13 12:48
سوڈان میں یونیسکو کے سفیر امن نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کی
سوڈان میں یونیسکو کے سفیر امن علی مہدی نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی زیارت کی۔ انہیں حرم مقدس میں موجود آثار قدیمہ اور مذہبی یادگاروں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
عتبہ علویہ مقدسہ میں تعلقات عامہ کے شعبہ کے سربراہ صاحب بصیصی نے کہا سوڈان میں یونیسکو کے سفیر امن،علی مہدی امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی زیارت سے مشرف ہوئے اور عتبہ علویہ مقدسہ کے مقامات کا تعارفی دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی زیارت کو اپنے لیے اعزار اور فخر کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے عتبہ علویہ مقدسہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کو بھی سراہا۔
سفیر علی مہدی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی زیارت سے مشرف ہونے کے لیے اس حال میں آئے ہیں کہ وہ ان آٹھ ملین سوڈانیوں کے لیے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی زیارت سے مشرف ہونے کی دعا کریں جوکہ یہ حسرت رکھتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی مہدی سوڈان میں یونیسکو کے سفیر امن کے منصب پر فائز ہیں اور جمہوریہ سوڈان کے صدر کے ثقافتی مشیر اور انٹرنیشنل تھیٹر اتھارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔