حرم امام حسین علیہ السلام کا بچوں کے بین الاقوامی حسینی فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ

2023-03-04 13:16

حرم امام حسین علیہ السلام کے تابع بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس کے زیر انتظام  11 سے 16 مارچ تک بچوں کے لیے ایک بین الاقوامی فیسٹیول کرنے جا رہا ہے، جسکا عنوان ہے، نئی نسل کی تربیت امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں ۔

حرم حسینی کے چائلڈ کیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کارکن منتظر عباس نصراوی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام  ساتویں بین الاقوامی چائلڈ فیسٹیول کے انعقاد اور اس کی افتتاحی تقریب کی تیاری کر رہا ہے۔

نصراوی نے مزید کہا، ملک میں آٹزم کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر آٹزم کے مرض کے بارے میں آگاہی و شعور اجاگر کرنے کے لئے یہ فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس فیسٹیول  کے دوران تربیتی کیمپ ، بچوں کے پروگرام اور بچوں کی مختلف ٹیموں میں مقابلہ شامل ہے۔

 اس کے علاوہ 25 ممالک سے 45 سے زائد تھیٹر شوز  اس فیسٹیول کے لئے پیش کیے جائیں گے۔  تاہم ان میں سے فقط 8 تھیڑشوز اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جس میں تین عراق سے اور  دو باقی عرب ممالک سے  جبکہ باقی تین ،دیگر ممالک سے ہیں۔

 

حرم امام حسین کے چائلڈ کیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کارکن نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں عراق کے علاوہ الجزائر، تیونس، برازیل، ترکی اور ایران سے  مختلف ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔

اس فیسٹیول کی  پانچ سرگرمیاں بہت اہم ہیں ۔ان میں سے تعلیمی اورفنی سرگرمیاں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کی سرگرمیاں کربلاء کے علاوہ بغداد، بابل،دیوانیہ اور نجف اشرف میں بھی ہونگی خصوصا تھیٹر شوز

منسلکات

العودة إلى الأعلى