کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

قرآن مجید کی بے احترامی کے جواب میں ملائیشیا نے 20 لاکھ قرآن مجید کے نسخے چھپوا کر دنیا میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

2023-03-01 13:31

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتاری گئی عظیم کتاب قرآن مجید کی، دنیا کے مختلف 
ممالک میں کی جانے والی توہین کے جواب میں قرآن مجید کے 20 لاکھ  نسخوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرا کے مختلف ممالک میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایک  بیان میں کہا کہ ہم نے اس سال کے قومی بجٹ میں سے  (10 ملین) ملائیشین کرنسی کو قرآن مجید کی نشر واشاعت کے ساتھ مختص کر دیا ہے۔ان میں سے ایک اہم پروجیکٹ قرآن مجید کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرا کے چھپوانا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود مختلف رنگ و نسل کے لوگوں تک ان کی اپنی زبان میں قرآن مجید پہنچ سکے۔ 

انہوں نے مزید کہا، قرآن مجید سے ہم جس قدر محبت کرتے ہیں اس کے مقابلے میں یہ رقم کچھ بھی نہیں ہے۔
بس  ہماری جانب سے یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے گا۔

  ابراہیم نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسلام کی مخالفت کرتے ہیں وہ بائبل نہیں پڑھتے ہیں اور نہ ہی اس دنیا میں بسنے والی دوسری ثقافتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
 اسلام امن وامان محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

العودة إلى الأعلى