حرم حسینی کے قاری حاج اسامہ کربلائی نے قطر میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے
حرم امام حسین علیہ السلام کے قاری حاج اسامہ کربلائی نے ریاست قطر میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ (کتارہ انعام) میں 70 ممالک کے 1270 سے زائد قاریوں کی شرکت کے ساتھ عالمی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
حرم حسینی کے تابع دارالقرآن الکریم کے میڈیا سنٹر کے مدیر کرار شمری نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ عتبہ حسینہ کے قاری اور مؤذن حاج اسامہ کربلائی نے تلاوت قرآن مجید کے لیے کتارا انعام میں عالمی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ انہوں نے سترعرب اور بیرونی ممالک کے 1270 شرکاء میں سے 100 شرکاء کے ساتھ فائنل راؤنڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
شمری نے مزید کہا عتبہ حسینہ کے تابع دار القرآن الکریم عالمی قرآنی مقابلوں اورملکی قرآنی محافل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا خواہاں ہے تاکہ اسلامی دنیا پر حرم حسینی کے قرآنی لگاؤ کو واضح کر کے متاثر کیا جاسکے۔
ریاست قطر میں تلاوت قرآن کا ایک مقابلہ ہے جہاں عتبہ حسینہ کے قاری نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد قرآن کی تلاوت کرنے والے بہترین قاریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مزید برآں تخلیقی صلاحیتوں کی حامل نوجوان نسل کو فہم قرآن، تلاوت اور قرآن مجید میں غور و فکر کی طرف راغب کرنا ہے ۔
عباس نجم
ابو علی