حرم امام حسین ؑ کےقسم شئون دینیہ کے اعلی سطحی وفد کا مؤسسہ الکوثر کی جانب سے منعقدہ جشن اعیاد شعبانیہ میں کی شرکت

2023-02-27 20:56

 

مؤسسہ الکوثرالنجف الاشرف میں اعیاد شعبانیہ کے سلسلے میں ایک پور وقارجشن کا اہتمام کیا گیا جس سے حرم امام حسین ؑ کے قسم شوون دینیہ کے رئیس جناب شیخ احمد الصافی نے خطاب کیا۔

جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا ۔

مزید برآں جشن میں موسسہ الکوثر شعبہ واعظین کے دو طلاب نے جشن سے شاندار خطاب کیا جس سے سامعین بہت محظوظ ہوئے ۔

اس جشن میں حرم امام حسین ؑ کے قسم شئون دینیہ کے رئیس جناب شیخ احمد الصافی نے بھی خطاب کیا ۔اس خطاب میں انہوں نے محمد و آل محمد علیہم السلام کی سیرت اپنانے اور علوم آل محمد علیہم السلام حاصل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

اس سے پہلے جامعہ کوثر اسلام آباد کے مدیر شیخ انورعلی نجفی صاحب نے خطاب کیا اور فرمایا

تعلم اور فعالیت ایک ساتھ کرنا زیادہ مؤثر ہے ایک عرصہ معاشره سے بالکل منقطع رہ کر تعلم میں مصروف رہنا اور اسی طرح صرف فعالیت کرنا اور تعلم سے مکمل دور ہو جانا دونوں آئیڈیل نہیں ہے

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام پر ہوا۔

اس پروگرام میں عتبہ حسینہ کے شعبہ معاہد دینیہ کے مسول جناب شیخ احمد العاملی ، سيد عدنان حجار مسؤل شعبة التبليغ الجامعي اور مدرسہ واعظین کے استاذہ اور نجف اشرف میں موجود موسسہ  کوثر کے طلباء نے بھرپور شرکت فرمائی

منسلکات

العودة إلى الأعلى