بپٹسٹ چرچ کے عیسائی وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا

2023-02-23 11:35

حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےذیلی ادارے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کی تعاون سے بغداد کے بپٹسٹ چرچ کے ایک اعلی سطحی وفد نے کربلا معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا۔
عراق کے دار الحکومت بغداد کے بپٹسٹ چرچ کے پادری القیس ریورنڈ آرا نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے حرم مقدس امام حسین علیہ السلام کا ایک نتیجہ خیز دورہ کیا اور ہم نے حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات کی۔
القیس نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام وہ واحد مذہبی ادارہ ہے جو تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو برابر کی مراعات دیتا ہے ۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ حرم بلا تفریق  صحت ،تعلیم  اور باقی خدمات مفت میں فراہم کرتا ہے ۔
باہمی رواداری اور امن کی بحالی کے لئے ہم مشترکہ تعاون چاہتے ہیں ۔
انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے حرم حسین علیہ السلام کی بلا تفریق دی گئی قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔
   ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے دو طرفہ  دورے ہونے چاہئیں تاکہ قومی یکجہتی،اور بھائی چارے  کو فروغ ملے۔

عباس نجم

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى