شہادت امام موسی کاظم (ع) پر کاظمین میں 12ملین زائرین کی شرکت
روضہ مقدس کاظمین کے انتظامیہ کے مطابق 25 رجب 4414 ہجری بمطابق 17 فروری 2023 کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی 1261 واں شہادت کے موقع پر روضہ مقدس کاظمین میں عزاداران امام مظلوم کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کرگئی ہے، یہ بات روضہ مقدس کاظمین کے جنرل سیکرٹری جناب حیدر حسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہی
انہوں نے مزید کہا کہ زائرین اور عزاداروں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جو کاظمین کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ راستوں میں ان زائرین کی پذیرائی بھی کی جا رہی ہے۔ حکومت عراق نے بھی امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ملک کے طول عرض سے 11 ٹرین اور 450 بسیں زائرین کی خدمت کے لئے چلائی گی ۔
واضح رہے کہ عراق، ایران، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا اور ماتم و سینہ زنی اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
عباس نجم
ابو علی