کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

فلسطینی خاتون نے خط کوفی میں قرآن مجید لکھنے کی سعادت حاصل کر لی

2023-02-14 13:06

فلسطین کے شہر غزہ سے تعلق رکھنے والی مصنفہ فدا عبید نظر نے کوفی رسم الخط میں اپنے ہاتھوں سے  قرآن کریم لکھنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ اس کی ایک کاپی عراقی وزارت اوقاف نے حاصل کی ہے۔
مصنفہ فدا عبید نظر نے ایک بیان میں کہا کہ اس عظیم کام کو شروع کرنے سے پہلے، پرنٹ شدہ قرآنی نسخہ کی آیات کو چیک کیا اور اس کے بعد کوفی رسم الخط کے ساتھ لکھا گیا۔اس کے علاوہ  مختلف قدیم عربی رسم الخط میں  بھی قرآن مجید کو سفید کاغذ پر صاف ستھرا لکھا گیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کئی گھنٹے اس پر کام کر کے خوبصورت رائٹنگ میں لکھا گیا  ہے ، جس سے مجھے خود قرآن کو سمجھنے کا مو قع ملا ۔
  امید کرتی ہوں کہ اس رسم الخط میں قرآن مجید کو بڑے پیمانے پر چھپوانے کی سعادت نصیب ہوگی۔
واضح رہے کہ انہوں نے 2009 میں خط عثمان طہ میں بھی مکمل قرآن کریم کو لکھنے کی سعادت حاصل کی تھی ۔
انہوں نے قرآن مجید کو مکمل طور حفظ بھی کیا ہے اور غزہ میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن مقابلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔

عماد بعو 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى