قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کے وفد کی آمد عالمِ تشیع آج ایک مرجعِ تقلید، جلیل القدر فقیہ کے سایۂ شفقت سے محروم ہو گیا ہے کربلا و نجف اشرف میں مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق فیاضؒ کی پُر وقار تشییعِ جنازہ کی تصویری جھلکیاں

بصرہ میں کھدائی کے دوران 756 نوادات کی دریافت

2023-01-30 13:20

صوبہ بصرہ کے آثار قدیمہ اور نوادرات کے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آثار قدیمہ کی ٹیم کو بصرہ میں کھدائی کے دوران 756 محتلف نوادرات ملے ہیں جو ایک عرصہ تک انسانوں کے زیر استعمال رہے۔ 
کھدائی کے دوران ملنے والی اشیاء میں روزہ مرہ استعمال ہونے والےمٹی کے برتن ، تانبے کے ٹکڑے ، پتھر کے برتن اور باقی مختلف اوزار کے ٹکڑے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی ادوار میں استعمال ہونے والے چاندی کے سکے بھی ملے ہے جو تقریبا  ساسانی اور رشیدی  دورسے تعلق رکھتے ہے ،کیونکہ ان سکوں پر ساسانی بادشاہوں کے نشانات اور تصاویر ہیں  جبکہ بعض سکوں پر بسم اللہ لکھا ہوا ہے اور بعض سکے عباسی دور حکومت کے رائج سکے ہیں۔ 
محکمہ تحقیقات اور کھدائی کے ڈائریکٹر جنرل علی شلغام نے ایک بیان میں کہا، ’’بصرہ میں آثار قدیمہ کی ٹیم مختلف مقامات پر کھدائی کر رہی ہے ۔ان میں سے ایک جگہ پر کھدائی کے دوران 756 نمونے ملے ہیں۔ یہ کھدائی کی جگہ بصرہ کے شمال میں پلاٹ نمبر 407 میں واقع ہے، جہاں تین کھدائی کے لئے پوائنٹس (A B C) بنائے گئے تھے تاکہ رہائشی کمروں کی دیواریں اسی حالت میں محفوظ کر سکیں۔یہ عمارات عباسی دور سے تعلق رکھتی ہیں

عباس نجم 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى