حرم امام حسین علیہ السلام کا افریقہ میں قرآنی سنٹر کا قیام

2022-12-18 11:43

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے، بین الاقوامی قرآن سنٹر، کی جانب سے براعظم افریقہ کی ریاست بورکینا میں سکول اورکالج کے سٹوڈنٹس کے لئے قرآن شناسی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس میں وارث الانبیاء کے فضلاء خدمات انجام دینگے۔
افریقہ میں قرآنی سرگرمیوں کے انچارج، پروفیسر علی عبود طائی نے کہا کہ بین الاقوامی قرآن سنٹر نے نور قرآن سے دلوں کو منور کرنے کے لئے، اس سنٹر میں سکول اور کالج کے سٹوڈنٹس کے لئے تعلیم قرآن اور قرائت قرآن کی خصوصی کلاسوں کا انعقاد کیا ہے تاکہ یہ روانی کے ساتھ قرآن پڑھ سکیں۔ 
انہوں نے وضاحت  کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ کی ریاست بوبوديلاسو میں ،معہد وارث الانیباء، کی بلڈنگ میں ہفتہ وار دو دن، ہفتہ اور بدھ کو قرآن شناسی کی کلاسیں رکھی گئیں ہیں۔  
مزید برآں حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے معہد وارث الانیباء اور قرآنی سنٹر  کے کارکنان مختلف مقامات پر محفل انس قرآن کے  پروگرام بھی منعقد کر رہے ہیں تاکہ قرآنی شناسی سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں

امیر موسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى