ترکی کی سفیر کا حرم امام علی ؑ کا دورہ
عراق میں ترکی کے سفیر علی رضا اور ان کے ہمراہ وفد نے حرم امیر المومنین علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کی ۔
حرم امام علی علیہ السلام کےشعبہ تعلقات عامہ کےمسولین نےترکی کے سفیر کا استقبال کیا۔ اور حرم امام علی علیہ السلام کی تاریخ اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ
حرم امیر المومنین علیہ السلام میں فکری اور ثقافتی امور کے شعبہ نائب سربراہ شیخ شہید البغدادی نے ایک بیان میں کہا عراق میں ترکی کے سفیر جناب علی رضا شعبہ امور فکری و ثقافتی اور مکتبہ حیدریہ کا دورہ کیا اور انکو شعبہ کی فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی اور شعبہ فکری میں ترجمہ یونٹ کی غیر ملکی ثقافتی فعالیات دکھائے اور شعبہ ترجمہ میں ترکی زبان سمیت مختلف زبانوں میں کی جانے والی اشاعتوں کو دیکھایا گیا