مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےنمایندے کی ملاقات
آج دوپہر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب مغیل انخیل موراتينوس نے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں انکے مرکزی دفتر میں ملاقات کی
اس ملاقات کا مقصد دنیا بھر میں مذہبی مقامات پر ہونے والے شدت پسندانہ حملوں کی مذمت اور حوصلہ شکنی کےعلاوہ ان مقامات کو تحفظ فراہم کرنا تھا
ملاقات کے دوران مرجع دینی اعلی نے پرامن باہمی کلچر کےفروغ دینے ،تشدد اورنفرت کو مسترد کرنے کی کوششوں، اور مختلف مذاہب اور فکری رجحانات کے ماننے والوں کے درمیان حقوق اور باہمی احترام پر مبنی اقدار کو قائم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ نے فرمایا کہ دنیا کے اکثر خطوں میں بہت ساری قومیں نسلی و اجتماعی گروہ جن سختیوں کا شکار ہیں ان کا سبب فکری و مذہبی ظلم ، بنیادی آزادیوں کو دبانا اور سماجی انصاف کی عدم موجودگی ہے۔
اور اسی طرح اس میں اہم کردار انتہا پسند تحریکوں کا وہ رویہ ہے جو شہریوں کے خلاف اندھے دھند تشدد کا استعمال کرتے ہیں اور جو ان سے عقیدے اور فکرمیں مختلف ہوں ان کے دینی مراکز اور آثار قدیمہ کے مقامات پر حملہ کرتے ہیں
مرجع دینی اعلی نے ایسے مظاہر کے پس منظر کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ جن کو ہر حال میں مسترد اور قابل مذمت قراردیا جاتا ہے اور مختلف معاشروں میں ایسی عدالت اور سکون کے قیام کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ جو انسانی وقار کے ساتھ ایسے موزوں ہو جیسے اللہ تعالی نے چاہا ہے اور اس سے ان واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو انتہا پسندانہ خیالات کو پھیلانے کے لئے ماحول کو سازگار کرتے ہیں
مرجع دینی اعلی نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا اور انکے اپنے مشن میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور آخر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سلام بیجھا
12 جمادى الأولى 1444هـ
7/12/2022م
دفتر السيد السيستاني - النجف الأشرف