امام حسین علیہ السلام عیسائیوں کی نگاہ میں ، کے عنوان سے برطانوی محقق کا مقالہ کربلاء سمپوزیم میں پیش کیا گیا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ، کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے باہمی اشتراک سے کربلا مقدس میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ، جس کا عنوان امام حسین ؑ عیسائیوں کی نظر میں تھا اور سمپوزیم کے مہمان خصوصی برطانوی محقق ڈاکٹر کریس تھے۔
کربلا سینٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر جناب عبدالامیر القریشی نے اس سمپوزیم کے اھداف کو بیان کرتے ھوئے بتایا کہ مغرب میں اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کے لیے ہم نے غیر ملکی محققین کو سمپوزیم میں آنے کی دعوت دی تاکہ اس سے امن و محبت کا پیغام مغرب تک پہنچ سکے اور ایک دوسرے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے اور جہاں پہ علمی کتابوں کا تبادلہ ھو سکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں ثقافت اسلامی اور اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کی مزموم کوشش ھو رہی ھے اور مغرب میں مسلسل مسلمانوں کی منفی تصویر کشی سے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا میں اضافہ ہورہا ہے ، ہمیں اس کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹرکریس نے سنٹر کی جانب سے مہمان نوازی اور پر جوش استقبال کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس قسم کے کانفرنسسز کی انعقاد پر زور دیا
عماد بعو
ترجمہ ابو علی