لیبیاء کے ادارہ صحت کے وفد کا حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ
عرب ریاست لیبیاء کے ادرہ صحت ڈاکٹر حتيوش فرج حتيوش کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کربلامعلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا۔ وفد کو حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ سرگرمیوں اور مقاصد سے آگاہ کیا۔
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے لیبیاء کے ہیلتھ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حتيوش فرج حتيوش نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے چالیس سال بعد دوبارہ سرزمین کربلاء آنے کی توفیق دی اور امام حسین ؑ کی زیارات کا موقع ملا جو یقینا میرے لیے قرب الہی کا سبب بنے گا
ڈاکٹرحتيوش نے مزید کہا کہ الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ما تحت چلنے والے تمام ہسپتال بالخصوص کینسر کے مرض کے علاج کے لیے بنائے گئے ہسپتال یقینا ایک قابل فخر عمل ہے اور میں اس ہسپتال کے انتظامات سے متاثر ہوا ، جہاں میں نے جدید ترین آلات کے ساتھ بڑے اور بچوں کے مفت علاج کی سہولت بھی دیکھا جو کہ یقینا انسانیت کی فلاح و بہبود اور غریب ہم وطنوں کے لے بڑا اقدام ہے اس دورہ سے دوطرفہ تعاون بڑھے گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے اور مجھے امید ہے کہ یہی میرے نامہ اعمال میں اضافہ کا سبب بنے گا
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ حرم امام حسین ؑ کی انتظامیہ بلا تفریق انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے اور انہی کی اعلی فکری و مدبرانہ سوچ کی وجہ سے عراق خانہ جنگی سے محفوظ رہا
واضح رہے کہ وفد کو روضہ امام حسین ؑ کی طرف سے فرقہ واریت ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے اور تمام مذاہب اور فرقوں کے ساتھ پرامن سماجی رابطہ برقرار رکھنے کے لیے منعقد کئے گے کانفرنسوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔
عماد بعو
ابو علی