کربلا میں بین الاقوامی زمز اسلام سمپوزیم کا انعقاد
امام حسین ریسرچ سنٹر فار احیاء تراث اہل بیت ؑ نے حرم امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء آڈیوٹو ریم میں (ابوذر، سلمان، عمار اور مقداد اسلام کے چار ستون) کے عنوان سےچھٹی بین الاقوامی تحقیقی سمپوزیم کی تیاری کے لئے ایک علمی ندوہ کا انعقاد کیا گیا۔
امام حسین ریسرچ سنٹر فار احیاء تراث اہل بیت کے ڈائریکٹر مشتاق المظفر نے کہا، چھٹی بین الاقوامی تحقیقی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن میں موجود خاتم الانبیاء آڈیوٹو ریم میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تاریخ اسلام میں اصحاب رسول اللہ ص کی پیغمبر اسلام اور حضرت علی ؑ کے ساتھ نور اسلام کو پھلانے کے لئے دی گئی قربانیاں بالخصوص ابوذر، سلمان، عمار اور مقداد کی قربانیاں اور اذیتیں جو راہ اسلام میں برداشت کی ہے ان پر روشنی ڈالی تاکہ نئی نسل کو ان عظیم شخصیات کی کردار کا ادراک ہو
انہوں نے مزید کہا، ہم نے ان شخصیات کے بارے میں لکھی ہوئی ہر چیز کو اکٹھا کیا اور انہی مخطوطات اور مطبوعات میں سے کچھ اہم کتابوں کا انتخاب کیا، جن کی جلد ہی تقریب رونمائی ہوگی ، اس کے علاوہ ان عظیم چار شخصیتوں کی حالات زندگی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا ارکان اربعہ کے نام سے شامل ہے ۔ اس کے علاوہ متعدد محققین اپنا مقالہ بھی پیش کرینگے کانفرنس میں ان چار شخصیتوں کے بارے میں ۔
عماد بعو
ابو علی