لبنانی صحافی جورج قرداحي کا کربلاء میں حرم امام حسین علیہ السلام پر حاضری
لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جورج قرداحي نےکربلاء معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب الحاج حسن رشید سے ملاقات کی۔
قرداحي نے کہا کہ میرے خوش نصیبی اور سعادت کی بات ہے کہ مجھے کربلاء شہر میں مقدس مقامات کی زیارت کرنے کاشرف حاصل ہوااور اپنے آقا و مولا، جنت کے جوانوں کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر کا موقع ملا
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ، سر زمین عراق کو امام حسین ع نے شرف بخشاء اور ایک عظیم مقصد کے لئے انتخاب کیا آج دنیاء بر سے آنے والے زائرین کی خدمت کر کے دنیا و آخرت کو سنوار رہا ہے ۔ میں عراق کے لوگوں کا شکرگزار ہوں کہ آپ لوگوں نےگرمجوشی سے میرااستقبال کیا،عزت دی آپکی محبتوں کا ہمیشہ سے مقروض ہوں ۔
ادہر حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل الحاج حسن رشید نےعلم مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے عقیدت و احترام سے قبول کیا۔
ابراہیم عوینی
ابو علی