کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

نائیجیریا کی سفیرکا حرم امام رضا(ع) کا دورہ

2022-05-24 11:22

نائیجیریا کے سفیر اور ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری نے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کے قالین میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔

ایران میں تعینات نائیجیرین سفیر عالی جناب یاکوب سلیمان نے حرم امام رضا علیہ السلام کے متبرک مقامات کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوتے وقت مجھ پر ایسی خاص روحانی کیفیت طاری تھی جسے اس سے پہلے میں نے کسی بھی جگہ محسوس نہیں کیا تھا۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز پورے عالم اسلام میں مشہور ہیں،گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے قالین میوزیم کے وزٹ کے دوران نفیس اور قیمتی قالینوں پر بنے نقش و نگار پر زیادہ توجہ کی ہے جنہیں ایرانی عوام نے کئی سالوں کی محنت اور کوشش سے بنایا ہے اور انہیں دیکھنے سے میں نے لذت محسوس کی۔
ایران میں تعینات نائیجیریا کے سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم کا فن تعمیر،قیمتی اور نفیس قالینوں کو باحفاظت رکھنے کا طریقہ اور ان قدیمی قالینوں میں ایرانی فن کی خوبصورتی نے مجھے واقعا ایسا مسحور کیا کہ وقت گزرنے کا بھی پتہ نہ چلا۔ امید کرتا ہوں کہ دوسرے مسلمان بھی قالین میوزیم کو دیکھنے مشہد تشریف لائیں گے اور اپنی آنکھوں سے ایرانی اسلامی فن کے شاہکار کا مشاہدہ کریں گے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری جناب خیرات نے اس وزٹ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حرم امام رضا علیہ السلام کے قالین میوزیم کا وزٹ کر رہا ہوں ،اس میوزیم میں ہاتھوں سے بنے تاریخی اور قیمتی قالینوں کو انتہائی حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے ان قالینوں کے رنگ ،ڈیزائین اور خوبصورتی سے میں بہت زیادہ متأثر ہوا ہوں۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ روایتی انداز میں قالین بافی کا فن زوال پذیر ہے لیکن حرم امام رضا علیہ السلام  کی جانب سے ان قدیمی قالینوں کو اس شاندار میوزیم میں با حفاظت رکھ کر قالین بافی کے گرانقدر فن کو زندہ کرنے کے ساتھ اس فن کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے  ،حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے یہ اقدام واقعی قابل تحسین ہے

العودة إلى الأعلى