وارث الانبیاءیوینورسٹی کے شعبہ انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے اپنے تعلیمی کریئر کے اختتام پر اپنی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد ۔

2022-05-23 12:14

وارث الانبیاءیوینورسٹی کے شعبہ انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کربلاء کے طلبا نے اپنے تعلیمی کریئر کےاختتام  پر پہلی بار اپنی مصنوعات کی نمائش کا انعقادکیاگیا تاکہ عراق کی صنعتوں میں ایک نیا انقلاب برپا کر سکیں ۔

وارث الانبیاءیوینورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کربلاء کے طلبا نے (آئیے اپنے بہترین مستقبل کے لیئے ایجادات کریں ) کے عنوان کے ساتھ اپنی مصنوعات کی نمائش کی  نمائش کے مہمان خصوصی متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام  جناب شیخ  عبد المھدی کربلائی تھے اس کے علادہ دیگر کئی شخصیات و صحافیوں نے شرکت کی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام  جناب شیخ  عبد المھدی کربلائی نے کہا   کہ نئی نئی ایجادات کی بدولت اب دنیا بدل چکی ہے دوسرے صنعتی انقلاب میں توانائی کے مختلف ایجادات مثلاً بجلی، گیس اور تیل نے لوگوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کیں جبکہ تیسرے صنعتی انقلاب میں کمپیوٹر اور مشینوں کے ایجادات نے مختلف شعبہ جات زندگی میں اپنی جگہ بنا لی متولی شرعی نے نمائش کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی فرمائی۔

واضح رہے کہ اس نمائش میں  جہاں پر طلباء کے 24 سے زائد پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ 20 سے زیادہ تحقیقی مقالے بھی شامل تھے۔  اور یہ مقالے کالج کے اساتیذہ کی راہنمائی اور پورے سال کے تعلیمی اور امتحانات و آزمائش  کے نتیجے میں تیار کیے گئے ہیں ۔

حسن قاسم 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى