تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسین و حرم حضرت عباس علیہما سلام کی جانب سے منعقد کوئز مقابلے میں چھ ہزار سے زائد افراد کی شرکت

2022-05-22 11:54

 

حرم امام حسین و حرم حضرت عباس علیہما سلام کی جانب سے تہران  میں منعقد تینتیسویں بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع پر ( زائر حسین)  کے نام سے ایک ثقافتی وفکری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور اس ثقافتی کوئز مقابلے میں  نمائش کو  دیکھنے کے لئے آنے  والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حرم امام حسین علیہ السلام   کے بک سٹال  کے مسئول  جناب علی  نے بتایا کہ دونوں عتبات عالیات  کی جانب سے  تہران میں منعقد عالمی دس روزہ  بک سٹال  کے دوران  ثقافتی و فکری کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اور  لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے  اس  مقابلہ میں شرکت کی۔  اور  تہران انٹرنیشنل  بک میلے کے ڈائریکٹر اور ایرانی وزیر ثقافت کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے سے کامیاب ھونے والے کنڈیڈیس کا اعلان کیا گیا۔

علی  نے مزید مزید بتایا کہ "اس کوئز مقابلے کے نتیجہ کا  اعلان بک نمائش کے دوران  ہی کیا گیا ، نیز  قرعہ اندازی کے ذریعے سے  چھ خوش نصیب افراد کو دونوں حرموں کی جانب سے  کربلا معلی  کا ٹکٹ دیا  گیا ۔اور آخر میں بہت سے شرکاء کو  عتبات عالیات  کی جانب سے  تبرکات و تحائف  پیش کیئے گئے۔

عباس نجم 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى