جرمنی میں منعقد سمپوزیم میں حرم امام حسین علیہ السلام کے نمائندے کی خصوصی شرکت
جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں المصطفیٰ اسلامک سنٹر کے زیر انتظام ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے ما تحت ادارہ ، کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کےڈائریکٹر جناب عبد الامیر قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سمپوزیم کی صدارت المصطفی اسلامک سنٹر کے مسول جناب شیخ حامد الربیعی نے کی۔
کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کےڈائریکٹر جناب عبد الامیر قریشی نے اپنے خطاب میں دو اہم نقطے بیان کیئے ، ایک عقیدے توحید امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں ، دوسرا دور حاضر میں مومن کی زمہ داریاں۔ اس کےعلادہ آپ نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی سطح میں معیار علمی بلند کرنے کے لے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور تحقیقی کاموں کا تذکرہ کیا۔
سمپوزیم میں القریشی نے ان علمی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا جنہیں 2003 میں سابق حکومت کے خاتمے کے بعد حرم امام حسین نے اپنی نئی انتظامیہ کی علمی سطح کو بلند کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ اس سے عالم اسلامی پر بالخصوص زائرین امام حسین علیہ السلام کے ساتھ بہترین سلوک اور اچھا تاثر قائم ھو سکے اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد دنیا تک پہنچا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرکی سب سے نمایاں منصوبوں میں سے ایک کربلا ءانسائیکلوپیڈیا ہے،جو مکہ سے کربلاء تک امام حسین علیہ السلام کے راستے کا پتہ لگانے کےلئے پہلے حسینی اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد ھے اور اس ضمن میں تحقیقی مقالوں کی اشاعتیں ہے جو کربلاء شہر کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ سیرت بنی صلی اللہ علیہ وسلم و سیرت آئمہ پر بین الاقوامی کانفرنسسز ، سیمینارز ، ورکشاپس کے انعقاد کے علاوہ مختلف شعبوں اور مہارتوں میں محققین اور اساتیذہ اور پروفیسرز کے تربیتی کورسز شامل ہیں۔