کردستان ریجن سے کربلا تک: عزاداری و جلوس، عراقی اتحاد کی روشن علامت دارالقرآنِ کریم کے ہونہار طلبہ کی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات پاکستان: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر جناب سراج الحق صاحب کا کربلا عراق میں حرمِ مطہر امام حسینؑ کے تعلیمی اداروں کا دورہ ونڈسر انٹرنیشنل ڈائیلاگ 2026: نجف اشرف کا مذہبی ہم آہنگی اور انسدادِ دہشت گردی کا ماڈل عالمی فورم پر نمایاں حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ کربلا حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار

بین الحرمین میں زائرین کے لئے افطار کا خصوصی اہتمام

2022-04-04 11:33

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پورا ماہ زائرین کے لئے خصوصی  پیکج کے تحت روزانہ 2,000 لوگوں کے لئے افطاری اور کھانا پیش کی جاتی ہے ۔

مضیف امام حسین ع کے انچارج جناب عدنان النقیب نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سال خصوصی طور پر بین الحرمین میں افطار کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین مستفید ہو   ،رمضان  المبارک کے بابرکت مہینے میں اس سال  پہلی بار روزانہ کی بنیاد پر حرم امام حسین ع کی جانب  سے۔روزانہ 2,000 سے زیادہ لوگوں کے لئے  خصوصی دسترخوان امام  کا اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ جمعرات اور جمعہ اور دیگر مناسبات کی راتوں میں ان کی تعداد کو بڑھا کر 5000 زائرین کے  درمیان تقسیم کی جاتی ہے  واضح رہیں کہ یہ عدد مین مضیف کے علاوہ ہر زور بین الحرمین میں عام زائرین و روزہ داروں کے لئے مفت تقسیم کیا جاتا ہے   ۔

انہوں نےمزید کہا کہ اس مقدس مہینے میں اس کے علاوہ تین اور شعبوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں امام رضا چیرٹی فاونڈیشن برائے یتیم  کے زیر نگرانی چلنے والے تمام اسکول سسٹم ، کربلا میں موجود دینی مدارا س اور اس کے علاوہ  حرم کے خصوصی مہمان اور عملے کو بھی سحری و افطاری دی جاتی ہیں ۔

النقیب نے بتایا کہ اس کے علاوہ حرم کی جانب سے یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کو ہر علاقے میں مرجع دینی اعلی کے وکلاء کے زریعے راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ مستحقین تک ان کا حق ان کے دروازے پر  با عزت طریقے سے پہنچا یا جا سکیں  ۔

واضح رہے کہ زائرین کو افطاری پیش کرنے کی ذمہ داری روضہ مبارک کے سروس سیکشن کے سپرد کی گئی ہے کہ جس کے ارکان مکمل خلوص کے ساتھ زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل نظر آتے ہیں

العودة إلى الأعلى