کردستان ریجن سے کربلا تک: عزاداری و جلوس، عراقی اتحاد کی روشن علامت دارالقرآنِ کریم کے ہونہار طلبہ کی شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات پاکستان: جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر جناب سراج الحق صاحب کا کربلا عراق میں حرمِ مطہر امام حسینؑ کے تعلیمی اداروں کا دورہ ونڈسر انٹرنیشنل ڈائیلاگ 2026: نجف اشرف کا مذہبی ہم آہنگی اور انسدادِ دہشت گردی کا ماڈل عالمی فورم پر نمایاں حرمِ امام حسینؑ کی دعوت پر پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ کربلا حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار

صحرائے کربلا کو سرسبزبنانے کا منفرد زرعی منصوبہ

2022-04-02 19:30

حرم  امام حسین علیہ السلام کے شعبہ زراعت نے کربلا کے صحرائی علاقوں  کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے  4000 دونم رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

زرعی ترقیاتی محکمے کے مسول قحطان عوز شمری نے کہا کہ سید الشہداء زرعی پروجیکٹ  کے نام سے شروع  کیا ہوا   یہ منصوبہ ان اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو کربلاء کے صحرائی علاقوں میں سرمایہ کاری کر کے  سرسبز بنانے پر  پچھلے کئی سالوں سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے کل رقبہ میں سے 4000 دونم پر گندم کی فصل کی کاشت ہوگی ، جو کہ  ملکی اہم ضروریات میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کے لیے آبپاشی  کے لئے کنویں کی کھدائی  کے زریعے سے پانی نکالا جا رہا ہے اور فصلوں کو آبپاشی کے لیے جدید

ڈرپ/ سپرنکلر نظامِ آبپاشی سسٹم کا استعمال کرتاہے۔

الشمری نے اس منصوبے کی افادیت کو بیان کر تے ہوئے کہا، یہ منصوبہ کربلا اور دیگر صوبوں کے لیے گندم کی کمی کو پورا کرنے میں مددملے گا، اس کے علاوہ جانوروں کے لئے گندم اور جو کی فصلوں سے تیار کردہ خوراک فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ صحرائے کربلا کے وسیع و عریض علاقوں کو سرسبز نخلستانوں میں تبدیل کرنے والے ان گرین منصوبوں سے ماحولیات کو بہتر بنانے اور صحرا بندی سے نمٹنے میں نمایاں کامیابی ملے گا، اور بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی مسائل سے درپیش سنگین  مسائل  کو حل کرنے کے لئے بھی مدد ملے گا ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى