آسٹریلیا کی سفیر کاحرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ
یہ ایک شاندار جگہ ہے اور دنیا کا کوئی بھی شخص یہاں آ سکتا ہے۔
Paula Ganlyعراق میں آسٹریلیا کی سفیر
نے روضہ امام حسین علیہ السلام میں روحانی ماحول اور امام حسین علیہ السلام کے حرم کی انتظامیہ کی جانب سے سال بھر زائرین کو پیش کی جانے والے خدمات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے کربلا میں امام حسین بن علی علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری کا موقع ملا اوردنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لئے کی جانے والی خدمت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔
انہوں نے مزید کہا، "حرم کی انتظامیہ کی جانب سے سال بھر تمام زائرین کو یکساں طور پر دی جانے والی خدمات نے مجھے حیران کر دیا ۔ معزز سفیر کو بتایا گیا کہ یہاں پر موجود خدام کی کوشش ہوتی ہے کہ زائرین کو تمام ممکنہ سہولیات دی جائیں تاکہ وہ سکون واطمینان کے ساتھ اپنے عبادات کو انجام دے سکیں اور زیارت کر سکیں۔
سفیرنے کہا کہ میں دنیا بھر کے انسانوں سے مخاطب ہوں کہ وہ ایک دفعہ کربلا کا وزیٹ ضرور کریں اور اس مقام پر موجود روحانیت سے سکون حاصل کریں۔ اس مقام پر عمارت کی خوبصورتی بھی قابل دید ہے ۔ یہاں آنے کی لئے کسی قسم کی کوئی شرط نہیں ہے بلکہ ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب کے لوگ آسکتے ہیں جبکہ ایسا تقریبا کسی اور مذہبی مقام پر نہیں ہے۔
رپوٹنگ :امير الموسوي
ترجمہ : ابو علی