حرم امام حسین علیہ السلام عراق کے صوبہ نینویٰ میں بنائے گئے گائنی ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہا ہے

2022-01-19 09:54

حرم امام حسین علیہ السلام نے عراق کے صوبہ نینویٰ میں گائنی(امراض نسواں) ہسپتال   بنایا ہے جس کا عنقریب  افتتاح ہوگا ۔واضح رہے یہ ہسپتال عراق کے شمال میں موجود صوبہ نینوی میں البتول میڈ یکل کالج برائے امراض نسواں کے نام سے بنایا ہے ۔

پروجیکٹ  کے انچارچ انجینئر حسین رضا نے کہا، ہماری ٹیم  نے دن رات ایک کر کے  انتہای تیزی سے کام کر کے 98 فیصد کام مکمل کر دیا ہے ۔اور انشااللہ فروری میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کا کل رقبہ 700 مربع میٹر ہے، جس میں سے 500 مربع میٹر پر بلڈنگ تعمیر  کی گئی ہےاور یہ ہسپتال  220 بستروں پر مشتمل ہے۔ یہ ہسپتال حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے موصل  کے شمال میں رہنے والے ہم وطن بھائیوں  کے لیے ایک تحفہ ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے موصل کے جنوب میں ایک ہسپتال تعمیر کیا جا چکی ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى