حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سےمیڈیکل کے شعبہ میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم
حرم امام حسین علیہ السلام نے سبطین یونیورسٹی برائے میڈیکل سائنسز کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔یہ عراق میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے ۔یہ ایک بین الاقوامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
شعبہ ہیلتھ کے سربراہ، ڈاکٹر عبدالستار السعدی نے کہا، "حرم امام حسین علیہ السلام نے سبطین یونیورسٹی برائے میڈیکل سائنسز قائم کی ہے، جو اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے جو کہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ مل کر اس شعبہ میں کام کرے گی ، جو کہ انٹرنیشنل سطح پر رینکنگ میں 362 نمبر پر ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں اعلیٰ ترین یونیورسٹیز کی درجہ بندی میں ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "السبطین یونیورسٹی کا انتظام قابل عراقی ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ہاتھوں میں ہوگا اورساتھ ساتھ کچھ یورپی یونیورسٹیز کے پروفیسر بھی ہوں گے۔ انشااللہ اگلے تعلیمی سال میں طلباء کے لیے داخلہ اوپن کر دیے جائیں گے۔ حرم امام حسین علیہ السلام کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عراقی جوانوں کو اعلی تعلیم ان کی دہلیز پہ ہی دی جائے تاکہ اعلی تعلیم کے لئے انھیں بیرون ممالک نہ جانا پڑے اور اپنے ہی ملک میں کم خرچ پر تعلیم حاصل کر سکیں ۔