ایک بین الاقوامی اخبار نے امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کو دنیا کے پانچ مشہور مذہبی مقامات میں سے شمار کیا ہے۔
" Lao Dong"ویتنام کے سرکاری اخبار
نے کربلا میں روضہ مبارک امام حسین بن علی علیہ السلام کو دنیا کے پانچ مشہور مذہبی مقامات میں سے ایک قرار دیا ہے۔
اخبار نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ "یہ مقدس مقام عراق کے شہر کربلا میں واقع ہے اور اس میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دوسرے نواسے امام حسین بن علی (علیہ السلام) کی قبر مبارک ہے ۔ جنکو 61 ہجری میں اس مقام پر پیاسا شہید کیا گیا تھا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "یہ مقام، اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والوں کے لیے مقدس ترین مذہبی مقامات میں سے ایک ہے ۔ ہر سال بڑی تعداد میں اہل بیت علیہم السلام کو چاہنے والے اس کی زیارت کرنے آتے ہیں،" اس ضریح مبارک کو ایک خوبصورت ڈیزائن سے تیار کیا گیا ہے ۔قبر مبارک صحن کے بالکل درمیان میں ہے اور اس کے اوپر سونے کی اینٹوں سے گنبد بنایا گیا ہے ۔ عقیدت مند دور سے اس کی زیارت کرتے ہیں۔