حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق پہلی علمی کانفرنس کا انعقاد
صوبہ کربلا کے محکمہ صحت اور حرم امام حسین کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے صوبہ کربلا میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری پر پہلی سائنسی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
سفیرہسپتال کے سرجیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر الشمری نے بین الاقوامی میڈیا ہاؤس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ کانفرنس ریڑھ کی ہڈی کے زخموں اور اس کی بیماریوں کے ساتھ خاص تھی ۔ ملک میں بڑی تعداد میں لوگوں کےاس مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے
حرم امام حسین علیہ السلام نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا تاکہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں سے متعلق ، شعبہ میں پیش رفت کا آغاز ہو اور علاج میں استعمال ہونے والے آلات پر تحقیقی اور سائنسی لیکچرز کا اہتمام کیا جا سکے ۔
آرتھوپیڈکس اور ٹراماٹولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ثمر احمد ہمدان نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی کی مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد میں اضافے سے اس شعبے میں موجود ڈاکٹروں کے کندھوں پر بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا آج ہم نے سپیشل ڈاکٹروں کو جمع کیا ہے تاکہ طبی میدان میں ہونے والے تجربات اور تازہ ترین پیشرفتوں پر باہمی تبادلہ خیال کریں اور ایک دوسرے کی رائے اور تجربات سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں ۔