حرم حضرت عباس علیہ السلام نے عالمی معیار کے مشاعرہ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
حرم مولی عباس علیہ السلام کی عالمی مشاعرہ کمیٹی نے بتایا کہ 13 جمادی الثانی کو بی بی ام البنین علیھا السلام کی وفات کی مناسبت سے مولی عباس علیہ السلام کے حرم کے صحن میں ایک انٹرنیشنل مشاعرہ بعنوان أمّ البنين والقمر حِجْرُ الإيثار وسيّدُ الفضل منعقد کیا جا رہا ہے جسکی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں
مقابلہ کی تیاری کی کمیٹی کے رکن اور حضرت عباس (ع) کے روضہ مقدس میں فکری اور ثقافتی امور کے شعبے کے سربراہ جناب عاقل الیاسری نے کہا کہ تقریباً چھ سال کے وقفے کے بعد یہ مقابلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ مولی عباس علیہ السلام کے فضائل کے باب میں نئے نئے اشعار لوگوں کے سامنے آسکیں اور ایک دیوان کو چھپوایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادب کی دنیا میں عربی ادب کا ایک مقام ہے اور ابتدائے اسلام میں بھی شعر و شاعری کے بڑے بڑے مقابلے ہوا کرتے تھے ۔ چنانچہ انہی مقابلوں نے عراق اور بعض ہمسایہ ممالک میں ایک اعلیٰ ثقافتی و ادبی تحریک پیدا کی ہے اور یہ مقابلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے کے لئے ملکی اور غیر ملکی شعراء کے ستر سے زیادہ اشعار ہم تک پہنچیں ہیں ،جن میں سے شرائط پر پورا اترنے والے اشعار کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ تمام شرائط پر اترنے والے دس بہترین اشعار کا انتخاب ایک ادبی کمیٹی کے ذریعے ہوگا اور ان کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کا مقصد ایک اعلیٰ سطحی مشاعروں کےلئے نئی نسل کو تیار کرنا ہے تاکہ نئی نسل ابو الفضل العباس علیہ السلام کی شان میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکےاور اس شعبے کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ یقینا عمودی شاعری کی ایک روشن تاریخ ہے جو مقصد اور مواد میں سنجیدگی کے لئے جانی جاتی ہے۔